پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی،مالیت میں بہت بڑا اضافہ،انڈیکس کی اونچی اُڑان،سرمایہ کار میدان میں آگئے

7  اکتوبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی تیزی کارجحان برقرار رہاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید603.50پوائنٹس اضافے سے 33636.82پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ76.06فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت72ارب6کروڑ7لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئے اور کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 49.78فیصدزائدرہا۔

گزشتہ روز پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس32948.29پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈز،سیمنٹ،بینکنگ،ٹیلی کام،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کی گئی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 33850پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس603.50پوائنٹس اضافے سے 33636.82پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس322.70ائنٹس اضافے سے15815.72پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1054.32پوائنٹس اضافے سے 53859.95پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس275.75پوائنٹس اضافے سے24248.22پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر321کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے84کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،84کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 72ارب6کروڑ7لاکھ روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر66کھرب26ارب4کروڑ76لاکھ روپے ہوگئی۔

پیر کومجموعی طور پر39کروڑ21لاکھ57ہزارشیئرزکاکاروبارہواجوجمعہ کی نسبت 13کروڑ3لاکھ41ہزارشیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 288.99روپے اضافے سے6200روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت 150روپے اضافے سے5800روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپ موریس کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت159.99روپے کمی سے3040روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 93روپے کمی سے 2307روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب،یونٹی فوڈز،کے الیکٹرک،لوٹی کیمکل،پاک انٹر بلک،دوست اسٹیل، ورلڈ کام ٹیلی کام،میپل لیف،ٹی آر جی اور سمٹ بینک کے شیئرز سرفہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…