اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گھروں پر صفائی ٹیکس عائد ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے عوام کو اب ایک اور ٹیکس کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے گھروں پر صفائی ٹیکس لگانے کی منظوری دیدی، سفارشات 7 رکنی کمیٹی نے کی تھیں۔میٹرو پولیٹین کارپوریشن نے صفائی
ٹیکس لگانے کیلئے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا تھا ۔ سرکاری گھروں پر 300 سے ایک ہزار تک ماہانہ ٹیکس عائدلگایا جائے گا۔پبلک سیکٹر پرائیویٹ گھروں پر 400سے 4 ہزار روپے تک ماہانہ ٹیکس عائد ہو گا۔مختلف مراکز ،بلیو ایریا کی عمارتوں پر 4 سے 5 روپے فی مربع فٹ ٹیکس لاگو ہو گا۔شہری اور دیہی علاقوں کی سرکاری عمارتوں پر 2روپے فی مربع فٹ ٹیکس دینے کے پابند ہو نگے ۔