تہران(این این آئی)ایرانی وزیر برائے تیل بیجان نمدار زنغنہ نے کہا ہے کہ امریکی دبائوکے آگے جھکے بغیر ملکی تیل کی برآمد کو بڑھانے کی کوشش جاری رہے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک وزارتی بیان میں زنغنہ کے حوالے سے کہا گیا کہ ایران اپنے قانونی حق سے دستبردار نہیں
ہو گااور تیل برآمد کرنے کی کوشش جاری رکھے گا۔ گزشتہ نومبر میں امریکی پابندیوں کی بحالی کے بعد ایرانی تیل کی برآمد میں 80 فیصد کمی پیدا ہو چکی ہے۔ امریکا کی طرف سے 2015 میں عالمی جوہری ڈیل سے دستبرداری کے بعدامریکا اور ایران حکومتوں کے مابین کشیدگی عروج پر ہے۔