ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

گوادر فری زون ، حکومت نے شاندار اعلان کر دیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( آن لائن ) بلوچستان حکومت نے گوادر فری زون کو 5 برس کے لیے صوبائی ٹیکسز سے استثنیٰ دے دیا اور صوبے میں خصوصی اکنامک زونز اور نئے صنعتی نظام قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں گوادر فری زون کو صوبائی ٹیکسز سے مستثنی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت علی شہوانی نے کہا کہ ریکوڈک کیس اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات پر ایک تفصیلی گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے بلوچستان کے معدنی وسائل کی ترقی کے لیے بھی فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کابینہ نے معدنیات کی جانچ کیلئے ایک جدید لیبارٹری کے قیام کا فیصلہ بھی کیا ہے۔لیاقت علی شہوانی نے کہا کہ قیمتی قدرتی وسائل ہونے کے باوجود صوبے میں یہ اہم سہولت موجود نہیں اور اس مقصد کیلئے دوسرے صوبوں کی لیبارٹریوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کارکردگی مہیں بہتری اور محکمہ صحت اور سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتالوں کے خاتمے کیلئے کابینہ نے بلوچستان ا سپیشل ہیلتھ سروسز بل 2019 کی منظوری دے دی۔ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ بل بلوچستان اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…