کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید388.91پوائنٹس اضافے سے32752.26پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ80.98فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 69ارب14کروڑ76لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئے اورکاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 78.79فیصدزائدرہا۔
گزشتہ روزفروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث منگل کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 32280پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈز،سیمنٹ،بینکنگ،ٹیلی کام،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کی گئی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 32834پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا بعد میں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے تحت مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس388.91پوائنٹس اضافے سے32752.26پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 181.83ائنٹس اضافے سے15349.71پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس746.30پوائنٹس اضافے سے 52254.84پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس258.48پوائنٹس اضافے سے23794.56پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر384کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے311کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،63کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 69ارب14کروڑ76لاکھ روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب5ارب36کروڑ74لاکھ روپے ہوگئی۔
جمعرات کومجموعی طور پر32کروڑ42لاکھ60ہزارشیئرزکاکار