اسلام آباد (آن لائن)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور قطر کی حکومت کے باہمی اشتراک سے ’’انٹرنیشنل پروڈکٹ ایگزی بیشن اینڈ کانفرنس‘‘ منعقد کی جارہی ہے۔ جس میں شرکت کیلئے 15 اکتوبر 2019ء تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تین روزہ عالمی نمائش ارو کانفرنس میں آٹو موٹو سپیئر پارٹس‘ کنزیومر الیکٹرونکس ‘ الیکٹرونک اینڈ الیکٹریکل ‘ کمپیوٹر و کمیونیکیشن ‘ تعلیم ‘ ٹیکنالوجی و اعلیٰ تعلیم ‘ فرنیچر‘ گھریلو
الیکٹریکل ‘ صنعتی آلات و مصنوعات ‘ طبی آلات‘ ادویات ‘ پروفیشنل سروسز‘ سپورٹس ‘ سٹیشنری سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے نمائش میں شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ 3روزہ عالمی نمائش و کانفرنس 3 تا 5 دسمبر 2019ءکو دوہا (قطر) میں منعقد ہوگی اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔