پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

ایف بی آر کا رویہ ڈیڈ لاک کا باعث ،7اکتوبر کو اسلام آباد میں تاجروں کا ملک گیر کنونشن ہوگا ، اشرف بھٹی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہفیڈرل بورڈ آف ریو نیو کا رویہ ڈیڈ لاک کا باعث ہے اور اسی وجہ سے کوششوں کے باوجود مذاکرات کے دور نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے ،7اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں تاجروں کا ملک گیر کنونشن ہوگا۔

جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا،تاجر پہلے بھی ٹیکس دے رہے ہیں اور آئندہ بھی دینا چاہتے ہیں لیکن حکومت کی شرائط نا قابل قبول ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کا یہ بیان کہ تاجروں کے ساتھ ڈیڈ لاک نہیں مضحکہ خیز ہے اگر ایسی صورتحال نہیں تو پھر معاملات حتمی نتیجے پر کیوں نہیں پہنچ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں یہ پالیسی چلتی ہے کہ حکومت مذاکرات میں ہمیشہ مارجن دیتی ہے لیکن تاجروں سے ہونے والے مذاکرات میں اس کا کوئی مظاہرہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ڈیڈلاک کی صورتحال پیدا ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ نا مساعد حالات کے باوجود ٹیکسز کی ادائیگی کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت کی شرائط کسی طرح بھی قابل نہیں اور ان پر عمل کر کے کاروبار نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ 7اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تاجروں کا ملک گیر کنونشن ہوگا جس میں آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ہم آج بھی حکومت سے درخواست کرتے ہیں ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور نہ کیا جائے اور فکسڈ ٹیکس اور شناختی کارڈ کے معاملے نتیجہ خیز مذاکرات کئے جائیں تاکہ خوف کی فضا ختم ہو اور کاروبار ترقی کرے ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…