جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں 71ارب سے زائد کا اضافہ،انڈیکس کی متعدد نفسیاتی حدیں بحال

datetime 16  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس447.24پوائنٹس کے اضافے سے31928.55پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 53.33فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 71ارب38کروڑ35 لاکھ روپے بڑھ گئے

اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 1.4فیصدزائد رہا۔گزشتہ روز سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 31950پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کے باعث 31ہزر کی نفسیاتی حد عبور نہ ہوسکی لیکن تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس447.24پوائنٹس کے اضافے سے31928.55پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس232پوائنٹس کے اضافے سے 15066.29پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 1003.23پوائنٹس اضافے سے50720پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 296.15پوائنٹس کے اضافے سے 23334.15پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر345کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے184کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ144کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 71ارب38کروڑ35 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر63کھرب 86ارب86کروڑ70لاکھ روپے ہوگئی گزشتہ روزمجموعی طور پر10کروڑ46لاکھ5ہزارشیئرزکاکاروبارہواجوجمعہ کی نسبت 15لاکھ12ہزارشیئرززائدہیں۔

قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 140روپے اضافے سے5890روپے اورکولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت 39.27روپے اضافے سے2134روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت289روپے کمی سے5711ہزارروپے اورمری  بریوری کے حصص کی قیمت 27.85روپے کمی سے712روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ ے ڈی جی خان سیمنٹ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،ہیسکول پٹرول، یونٹی فوڈز،کے الیکٹرک،پاک الیکٹران،میپل لیف، ورلڈ کال ٹیلی کام،،لوٹی کیمکل اور امریلی اسٹیلز کے حصص سرفہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…