اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان پربھی پڑنے کا امکان آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا بڑا اضافہ ہو سکتا ہے؟ آگاہ کر دیا گیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان پربھی پڑنے کا امکان ہے ،آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے اضافے ہو سکتا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی ۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے امپورٹ بل میں 80 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا، قیمتوں بڑھنے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا۔سعودی تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہیں، امریکی

خام تیل کی قیمت میں 10.68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی خام تیل کی فی بیرل کی قیمت میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 71.95 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔اس کے علاوہ تیل کی قیمت کا دوسرا اہم پیمانہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 63.34 ڈالر تک پہنچ گئی۔ حملوں کی وجہ سے تیل کی عالمی رسد میں فوری طور پر 5 فیصد کمی آگئی ہے ۔حکام کے مطابق سعودی تنصیبات کے مکمل طور پر واپس آپریشنل ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…