کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید591.78پوائنٹس اضافے سے31546.61پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ72.77فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 83ارب69کروڑ41 لاکھ روپے بڑھ گئے اور کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 86.47فیصدزائد رہا۔
گزشتہ روز سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی31ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 31841پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس591.78پوائنٹس اضافے سے31546.61پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس314.95پوائنٹس اضافے سے14915.86پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1019.22پوائنٹس اضافے سے49462.26پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس591.78پوائنٹس اضافے سے23050.83پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر360کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے262کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،79کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 83ارب69کروڑ41 لاکھ روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر63کھرب23ارب5کروڑروپے ہوگئی گزشتہ روزمجموعی طور پر18کروڑ58لاکھ42ہزارشیئرزکاکار
قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 130.36روپے اضافے سے5750روپے اورکولگیٹ پامولوکے حصص کی قیمت 99.74روپے اضافے سے2094.73روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی سیپ ہائر فائبر کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 40.13روپے کمی سے762.62روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت35.99روپے کمی سے733روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام،کے الیکٹرک،میپل لیف،حب پاورکو،فوجی سیمنٹ،یونٹی فوڈز،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،ٹی آر جی پاکستان،پاک الیکٹران اور پاک پٹرولیم کے حصص سرفہرست رہے۔