منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا وہ شہر جہاں کھجور کی سالانہ 7 لاکھ ٹن پیداوار، بھارت اور بنگلہ دیش یہاں سے کتنی کھجور خریدتے ہیں؟حیریت انگیز انکشاف

datetime 12  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سندھ کے ضلع خیبر پور میں سالانہ 7 لاکھ ٹن کھجور پیدا کی جاتی ہے، ضلع میں پیدا ہونے والی 60 فیصد کھجور مقامی مارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہے جبکہ پیداوار کا صرف40 فیصد حصہ برآمد کیا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان، انڈونیشیا، ملائیشیاء ، چین، امریکا، برطانیہ، جرمنی کینیڈا سمیت دیگر یورپی ممالک کو تازہ کھجوریں برآمد کرتا ہے جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش چھوہاروں کے بڑے درآمد کنندگان میں شامل

ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت اپنی درآمدات کے 80 فیصد کے مساوی چھوہاروں کی درآمدات خیبر پور سے کرتا ہے جبکہ بنگلہ دیش 10 فیصد درآمدات کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق علاقہ میں پیدا ہونے والی کھجور کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جس کیلئے تحقیق و تربیت، پیکنگ، سٹوریج اور مارکیٹنگ کی سہولیات میں اضافہ کیساتھ ساتھ کھجور کی بیماریوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے،کھجور کی برآمدات میں اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…