اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

 روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا تسلسل جاری،روپیہ مزید تگڑا،برطانوی پاؤنڈ،یورو،اماراتی درہم، سعودی ریال اور سونابھی سستا

datetime 30  اگست‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا تسلسل جاری جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ اوراوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرمزید50پیسے سستاہوگیا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت2ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید50پیسے کی کی ریکارڈکی گئی،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.35روپے سے گھٹ کر156.85روپے اورقیمت فروخت157.45روپے سے گھٹ کر156.95روپے ہوگئی۔انٹربینک مارکیٹ میں اس سے قبل27جون کو ڈالر کی قیمت 164 روپے کی بلندی پر تھی، اس طرح دو ماہ میں ڈالر7 روپے سستا ہوگیا۔ماہرین کے مطابق درآمدات کم، برامدات زیادہ ایشیائی ترقیاتی بینک، آئی ایم ایف اور دوست ملکوں کی جانب سے مالی امداد، زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں اضافے سے روپے پر پریشر کم ہواہے اور ڈالر نیچے آنا شروع ہوگیاہے۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں بھی50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.00روپے سے گھٹ کر156.50روپے اورقیمت فروخت157.50روپے سے گھٹ کر157.00روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیں 95پیسے اورقیمت فروخت میں 45پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 50پیسے اور قیمت فروخت میں 30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید173.25روپے سے گھٹ کر172.30روپے اورقیمت فروخت175.25روپے سے گھٹ کر174.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید191.00روپے سے گھٹ کر190.50روپے اورقیمت فروخت192.80روپے سے گھٹ کر192.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 10پیسے اورقیمت فروخت میں 20پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں بھی10پیسے اور قیمت فروخت میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.60روپے سے گھٹ کر41.50روپے اورقیمت فروخت42.00روپے سے گھٹ کر41.80روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.60روپے سے گھٹ کر41.50روپے اورقیمت فروخت43.00روپے سے گھٹ کر42.80روپے ہوگئی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.00روپے اور قیمت فروخت23.50روپے پرمستحکم رہی۔ دریں اثناء بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید11ڈالرکی کمی،جس کے نتیجے میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300روپے سستاہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1537ڈالرسے گھٹ کر1526ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید300روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 258روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت89800روپے سے گھٹ کر89500روپے اوردس گرام سونے کی قیمت76990روپے سے بڑھ کر76732روپے ہوگئی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1130.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت968.80روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…