ٹوکیو( آن لائن )جاپان امریکہ سے مزید 25 لاکھ ٹن مکئی خریدے گا۔جاپان میں مکئی کی فصل کو حشرات الارض سے نقصان پہنچا ہیاور اسے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے مکئی درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔یہ سودا ایسے وقت طے پایا، جب امریکہ، چین کے ساتھ تجارتی تنازع کے باعث اپنی
زرعی مصنوعات کے لیے متبادل خریدار تلاش کر رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جاپانی کمپنیاں مویشیوں کی خوراک کے لیے مزید 25 لاکھ ٹن مکئی خریدیں گی۔ جاپان امریکہ سے ہر سال مکئی کی جتنی مقدار عموما درآمد کرتا ہے، یہ اس کے 25 فیصد کے مساوی ہے۔اضافی درآمد ستمبر سے شروع ہو گی۔