پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

برآمدات کے فروغ کیلئے بیرون ممالک سفارتخانوں میں خصوصی ڈیسک قائم کئے جائیں ، کارپٹ ایسوسی ایشن

datetime 25  اگست‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ برآمدات کے فروغ کیلئے مصنوعات کی موثر تشہیر اور مارکیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی ، حکومت بیرون ممالک سفارتخانوں میں

اس تناظر میں خصوصی ڈیسک قائم کرے ، نہ صرف عالمی نمائشوں میں زیادہ سے زیادہ وفود کی شرکت کویقینی بنایا جائے بلکہ مقامی سطح پر بھی نمائشوں کا انعقاد کیا جائے ،اکتوبر میں پاکستان میںمنعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش میں شرکت کے لئے غیر ملکی خریداروں کا مثبت رد عمل حوصلہ افزاء ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان، ملک محمداکبر، میجر (ر) اختر نذیر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اعجاز الرحمان نے بطور کارپٹ کی عالمی نمائش کے چیف آرگنائزر کے طور پر بھی بریفنگ دی اور شرکاء کو بتایا کہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 100سے زائد خریداروں نے پاکستان میں منعقدہ کارپٹ کی عالمی نمائش میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور ابھی مزید رابطے جاری ہیں ۔نمائش کی کامیابی کے لئے سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ نمائش کی کامیابی کے لئے حکومت کی سرپرستی نا گزیر ہے اور اس سلسلہ میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے تکنیکی معاونت حاصل کی جائے گی ۔نمائش کی کامیابی سے یقینی طو رپرمشکلات کاشکارکارپٹ انڈسٹری کو تقویت ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے آنے والے خریداروں کو عزت واحترام دیا جائے گا اور ان سے مستقبل میں بھی روابط جاری رکھنے کیلئے میکنزم بنایا جائے گا جس سے ہماری برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا ۔اجلاس میں شرکاء نے اس پر اتفاق کیا کہ نمائش میں مصنوعات کے معیار پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور سٹال ہولڈرزاعلیٰ معیار اور منفرد ڈیزائنوں سے مزین کارپٹ مصنوعات کو ڈسپلے کرنے کے پابند ہوں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…