منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی، چین اور بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ،عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر آ گیا

datetime 24  اگست‬‮  2019 |

لاہور( آن لائن ) پاکستان فری لانسنگ کے میدان میں چین اور بھارت کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔عالمی ای پے منٹ کمپنی پے یونیر نے دس سرفہرست فری لانسنگ ممالک کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

فہرست میں امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے، برازیل تیسرے، پاکستان چوتھے، یوکرائن پانچویں، فلپائن چھٹے، بھارت ساتویں، بنگلہ دیش آٹھویں ، روس نویں اور سربیا دسویں نمبر پر موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس کے مقابلے میں فری لانسنگ میں 47 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سرکاری طور پر بھی اس کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کا ای روزگار فری لانسنگ پروگرام زرمبادلہ میں اضافے اور بیروزگاری میں کمی کا باعث بن رہا ہے۔دوسری جانب گزشتہ ماہ حکومتی کوششوں کے باوجود پے پال نے پاکستان میں آنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے مقامی فری لانسرز مایوس اور پریشان نظر آرہے ہیں۔پے پال اس وقت دنیا کی 190 مارکیٹس میں آن لائن پیسے منتقل کرنے کی خدمات انجام دے رہی ہے لیکن اس نے دنیا کی چوتھی بڑی مارکیٹ(پاکستان) میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔پاکستان میں تقریبا دو لاکھ افراد کو رقوم کی منتقلی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے فری لانسنگ اور ای کامرس سے وابستہ افراد طویل مدت سے اپنے ملک میں پے پال کا مطالبہ کررہے تھے۔سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے بھی کمپنی کو مدد فراہم کرنے کی یقینی دہانی کرائی تھی لیکن اب تمام کاوشیں ناکام ہوگئی ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…