ٹوکیو( آن لائن )ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ جنس کی وافر سپلائی اور تاجروں کی جانب سے خریداری میں کمی ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 2.4 ین ( 1.4 فیصد) کم ہوکر 165.8 ین ( 1.56 ڈالر) فی کلو
گرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 15 یوان کم ہوکر 11385 یوان (1608 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 128 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔