کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو چار روزسے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 534.43پوائنٹس کی کمی سے 31350.02پوائنٹس کی سطح پرآگیا جب کہ 59.47فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی یکارڈکی گئی
جس کے باعث سرمایہ کاروں کو71ارب35کروڑ42لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اور کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت11.83 فی صدکم رہا۔گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔اورگزشتہ چار روز سے جاری تیزی رجحان کے زیر اثر ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں نے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی کھل کر خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس32ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 32100پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت بڑھنے سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کے نتیجے میں انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 31233پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس534.43پوائنٹس کی کمی سے 31350.02پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 290.28پوائنٹس کی کمی سے14847.96پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس849.18پوائنٹس کمی سے49876.08پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس258.19پوائنٹس اضافے سے22940.49پوائنٹس پربندہوا۔گزشتہ روزمجموعی طورپر358کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے130کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،213کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔
سرمایہ کاری مالیت میں 71ارب35کروڑ42لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر63کھرب39ارب99کروڑ53لاکھ روپے ہوگئی۔گزشتہ روزمجموعی طور پر23کروڑ7لاکھ25ہزارشیئرزکاکارو