منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ڈالر کی قدر گر گئی

datetime 19  اگست‬‮  2019 |

کراچی(نیوز ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 28 ہزار 7 سو 65 سے 29 ہزار 2 سو 38 پوائنٹس پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، 100 انڈیکس میں 470 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔اضافے کے بعد 100 انڈیکس 29 ہزار 2 سو 38 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

اس سے قبل 2 ہفتوں سے اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے ہوئے تھے۔ گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل 7 ٹریڈنگ سیشن میں مندی دیکھی گئی۔گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 664 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس مسسلسل فروخت کے دبا پر 29 ہزار کی اہم سطح بھی برقرار نہیں رکھ سکا تھا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح 28 ہزار 7 سو 65 کی سطح پر بند ہوا۔ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں بھی 105 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی، گزشتہ ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 6020 ارب سے کم ہو کر 5916 ارب روپے رہ گئی۔اس سے گزشتہ ہفتے کے دوران بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 2 ہزار 237 پوائنٹس کم ہو کر 29 ہزار 4 سو 29 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔5 سے 9 اگست کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 14.63 ارب مالیت کے 35 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 324 ارب روپے کم ہو کر 6020 ارب رہ گئی۔ واضح رہے کہ حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 797 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی ہے، دوسری جانب مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی مندی بھی دیکھی گئی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 پیسے کم ہو کر 158.62 روپے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ دیکھنے میں آئی، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی پچاس پیسے کمی کے بعد 158.90 روپے کی سطح پرآ گئی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…