کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری، کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعدشدید مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس29700،
حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ،توانائی،ٹیلی کام، بینکنگ،فوڈزاور دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے نتیجے میں جمعہ کو کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100 انڈیکس کی 30000کی حد بھی بحال ہوگئی،تاہم کشمیر کے حوالے سے پاک بھارت کشیدگی،اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری،فروخت کے دباؤ اورپرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کوترجیح دی جس کے نتیجے میں مارکیٹ سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 29333پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 29400کی حدبحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس308.91پوائنٹس کمی سے29429.07پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طورپر321کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے170کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،134کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 29ارب73کروڑ89لاکھ17ہزار693روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،
جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر60کھرب20ارب15کروڑ2لاکھ69ہزار
جس کے حصص کی قیمت19.87روپے کمی سے852.17روپے اورخیبرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت19.54روپے کمی سے371.43روپے ہوگئی۔جمعہ کومیپل لیف کی سرگرمیاں 77لاکھ62ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت64پیسے اضافے سے18.04روپے اوراینگروپولیمرکی سرگرمیاں 50لاکھ67ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت56پیسے کمی سے21.73روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس200.74پوائنٹس کمی سے13793.17پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس682.58پوائنٹس کمی سے46356.43پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس104.09پوائنٹس کمی سے21767.69پوائنٹس پربندہوا۔