منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے مزیداربوں ڈوب گئے،انڈیکس متعددنفسیاتی حدوں سے بھی گرگیا

datetime 2  اگست‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس31800اور31700پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں سے بھی گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید20ارب16کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت34.25فیصدکم جبکہ47.90فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقای بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے اسٹیل،سیمنٹ،توانائی،فوڈزاوردیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز2پوائنٹس ے اضافے سے ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 31841پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت، فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کوترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اچرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 314310پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھرمارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 31600کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس172.70پوائنٹس کمی سے31666.41پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طورپر311کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے145کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،149کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 20ارب16کروڑ77لاکھ37ہزار999روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر63کھرب44ارب97کروڑ13لاکھ95ہزار413روپے ہوگئی۔

جمعہ کومجموعی طور پر4کروڑ64لاکھ53ہزار830شیئرزکاکاروبارہوا،جو جمعرات کی نسبت 2کروڑ42لاکھ4ہزار500شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت2000روپے اضافے سے5700.00روپے اوراوساکاپاک کے حصص کی قیمت8.99روپے اضافے سے221.99روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیو کے حصص میں ریکارڈکی گئی،

جس کے حصص کی قیمت37.60روپے کمی سے1899.90روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت26.80روپے کمی سے579.20روپے ہوگئی۔جمعہ کوانٹراسٹیل لمیٹڈکی سرگرمیاں 50لاکھ45ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت22پیسے اضافے سے33.22روپے اورمیپل لیف کی سرگرمیاں 45لاکھ47ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت22پیسے اضافے سے17.22روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس119.86پوائنٹس کمی سے15051.90پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس237.96پوائنٹس کمی سے50276.40پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس73.03پوائنٹس کمی سے22976.33پوائنٹس پربندہوا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…