کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 31900پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے19ارب16کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت0.61فیصدزائد جبکہ56.68فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
حکومتی مالیاتی اداروں اور مقای بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ،توانائی،فوڈزاوراسٹیل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، تریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32060پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت، فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کوترجیح دی جس کے نتیجے میں دوران ٹریڈنگ 31780پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھرمارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 31800کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس99.37پوائنٹس کمی سے31839.11پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طورپر344کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے126کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،195کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 19ارب16کروڑ2لاکھ42ہزار237روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر63کھرب65ارب13کروڑ91لاکھ33ہزا
جمعرات کومجموعی طور پر7کروڑ6لاکھ58ہزار330شیئرزکاکا
اورسائفرفائبرکے حصص کی قیمت48.78روپے کمی سے946.00روپے ہوگئی۔جمعرات کومیپل لیف کی سرگرمیاں 1کروڑ5لاکھ89ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت75پیسے کمی سے17.00روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں 53لاکھ54ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت17پیسے کمی سے12.32روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس60.05پوائنٹس کمی سے15171.76پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس55.00پوائنٹس کمی سے50514.36پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس69.46پوائنٹس کمی سے23049.36پوائنٹس پربندہوا۔