کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پلے روز پیرکواتارچڑھاؤ کے بعدمندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس3200پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی گرکر31700پوائنٹس کی5سال کی کم ترین سطح پر آگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 59ارب27کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت47.11فیصدکم جبکہ73.61فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
پیرکو کاروبار کا آغاز 19پوائنٹس کے اضافے سے ہوا تاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت، معاشی عدم استحکام کے باعث مقامی سرمایہ گارگروپ تذبذب کا شکار نظراور سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 32100،32000،31900اور31800کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیااور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس5سال کی کم ترین سطح31719پوائنٹس کی سطح پر آگیاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ماہرین کے مطابق سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت، شرح سود میں اضافے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار ہیں اور سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس369.04پوائنٹس کمی سے31734.23پوائنٹس پر بندہوا۔پیرکو مجموعی طورپر326کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے72کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،240کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 59ارب27کروڑ20لاکھ24ہزار120روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر64کھرب5ارب29کروڑ20لاکھ78ہزار
جوجمعہ کی نسبت4کروڑ7لاکھ82ہزار690شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے پاک انجینئرنگ کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت7.73روپے اضافے سے162.47روپے اورانڈس موٹرکمپنی کے حصص کی قیمت5.01روپے اضافے سے1147.73روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی وائتھ پاک لمیٹڈکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت34.10روپے کمی سے648.00روپے اورصنوفائی ایونٹس کے
حصص کی قیمت25.00روپے کمی سے499.00روپے ہوگئی۔ پیرکوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 62لاکھ62ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت21پیسے کمی سے3.32روپے اورمیپل لیف سرگرمیاں 36لاکھ78ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت70پیسے کمی سے17.02روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس178.98پوائنٹس کمی سے15104.41پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس624.67پوائنٹس کمی سے49792.58پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس214.64پوائنٹس کمی سے23194.83پوائنٹس پربندہوا۔