کراچی(آن لائن)آئی ایم ایف کی ہدایات پر عملدرآمد کرنے کے لیے حکومت نے مرکزی بینک کا قرض واپس کرنا شروع کر دیاہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی کے تیسرے ہفتے کے دوران حکومت نے مرکزی بینک کو 13 کھرب 5 ارب 65 کروڑ روپے لوٹائے تاہم مرکزی بینک کے قرض کی واپسی کے لیے حکومت نے اس دوران کمرشل بینکوں سے
مجموعی طور پر 13 کھرب 25 ارب 7 کروڑ 80 لاکھ روپے قرض لیا۔گزشتہ مالی سال کے دوران اخراجات پورے کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے مرکزی بینک سے 31کھرب 50 ارب 39 کروڑ روپے کے قرضے لیے تھے جبکہ نئے مالی سال جولائی کے پہلے 2 ہفتوں کے دوران بھی وفاقی حکومت نے مرکزی بینک سے 246 ارب روپے قرض لیا تھا۔