بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی،سرمایہ کاروں کے 93ارب38کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،انڈیکس میں بڑی کمی

datetime 26  جولائی  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کواتارچڑھاؤ کے بعدزبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس32400،32300اور32200پوائنٹس کی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 93ارب38کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت36.29فیصدزائد جبکہ78.38فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب جمعہ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس32031پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،ٹیلی کام،توانائی،سیمنٹ، فوڈزاورفرٹیلائزر سیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرمیں خریداری کی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی32100کی حد بحال ہوگئی تاہم مندی کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔ماہرین کے مطابق سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت، شرح سود میں اضافے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار ہیں اور سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس343.13پوائنٹس کمی سے32103.27پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کو مجموعی طورپر310کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے50کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،243کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 93ارب38کروڑ3لاکھ15ہزار907روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر64کھرب64ارب56کروڑ41لاکھ2ہزار631روپے ہوگئی۔

جمعہ کومجموعی طور پر8کروڑ65لاکھ67ہزار720شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت2کروڑ30لاکھ51ہزار100شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے گیٹرون انٹرنیشنل کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت9.39روپے اضافے سے314.89روپے اورسازگارانجینئرنگ کے حصص کی قیمت8.07روپے اضافے سے188.93روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت306.74روپے کمی سے5828.25روپے اورپاک ٹوبیکو کے

حصص کی قیمت100.59روپے کمی سے2399.40روپے ہوگئی۔جمعہ کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 2کروڑ38لاکھ48ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت18پیسے اضافے سے8.23روپے اورورلڈکال ٹیلی کام سرگرمیاں 72لاکھ46ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت.1پیسے کمی سے.59روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس147.95پوائنٹس کمی سے15283.39پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس588.94پوائنٹس کمی سے50417.25پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس338.15پوائنٹس کمی سے23409.47پوائنٹس پربندہوا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…