بجلی کے شعبے کے گردشی قرضےکتنے سو ارب روپے سے تجاوز گئے؟ سوال اٹھا دیا گیا گیا

23  جولائی  2019

اسلام آباد( آن لائن )قرضوں پر تحقیقات کرنے والے کمیشن (آئی سی ڈی) نے بجلی کے شعبے کے گردشی قرضے 900 ارب روپے سے تجاوز کرنے پر انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) سے جائز منافع مارجن سے زیادہ وصول کرنے پر سوالات کیے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سابق حکومتوں کے دور میں ملک کے قرضے بڑھنے کی تحقیقات کے لیے آئی سی ڈی کو بنایا تھا۔

اس حوالے سے عالمی ثالت کے ذریعے کسی بھی تنازع کو حل کرنے کے معاہداتی اختیار رکھنے والے انکوائری کمیشن کے ساتھ سیشن کے بعد آئی پی پیز کے ایڈوائزری کونسل (آئی پی پی اے سی) کے نمائندے نے نیوز کانفرنس میں دعوی کیا کہ ماضی میں ملک کے قرضے بڑھانے میں آئی پی پیز کا کوئی حصہ نہیں تھا۔آئی پی پی اے سی کے رکن اور حب پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو خالد منصور کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن نے بریفنگ کے لیے بلایا تھا اور انہیں ٹیرف کی ترتیب، منظوری کا عمل اور بعد میں آنے والے منافع سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ ایک سال کے اعداد و شمار تحقیقاتی کمیشن کو اس فارمولے کے ساتھ فراہم کیے گئے ہیں کہ کس طرح آئی پی پیز ماضی کا ڈیٹا اور بروقت انداز میں ٹیرف ترتیب دینے کے طریقہ کار کا ریکارڈ شیئر کرسکتے ہیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز سے متعلق کمیشن کا عام تصور یہ ہے کہ انہوں نے جائز منافع سے 3 سے 4 گنا زیادہ منافع حاصل کیا۔چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ گردشی قرضے 900 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں اور 22 آئی پی پیز کے تقریبا 370 ارب روپے حکومت پر واجب الادا ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…