اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں بڑی کمی کراچی سے اسلام اور لاہور کا ٹکٹ کتنے ہزار کا ہو گیا ؟

17  جولائی  2019

کراچی(آن لائن) اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں 20 ہزار روپے تک کمی ہوگئی۔ ٹریول ایجنٹس کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا دو طرفہ ٹکٹ جو کافی عرصہ سے 50 سے 60 ہزار روپے کا مل رہا تھا اب کم ہو کر 35 سے 40 ہزار روپے کا ہوگیا ہے

جبکہ اس میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کے 2 طیارے شامل ہونے پر کرایوں میں کمی ہوئی، ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن شاہین ایئر کے بند ہونے اور نجی ایئر لائن ایئر بلیو کی جانب سے ڈومیسٹک آپریشن کم کر دینے کی وجہ سے اندرون ملک پروازوں کی تعداد بہت کم رہ گئی تھی جبکہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے اصول کے تحت اندرون ملک فضائی کرایوں میں اس قدر اضافہ ہوگیا تھا کہ کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کے کرائے یورپ کے شہروں سے بھی بڑھ گئے تھے۔ایئربلیو کے ترجمان کے مطابق دو نئے ایئربس اے 320 طیارے بیڑے میں شامل کئے گئے ہیں جو اندرون ملک پروازوں کیلئے استعمال ہوں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں سی اے اے نے مسافروں کے تمام سائز کے سفری بیگ پلاسٹک میں لپیٹنے کے نرخوں میں کمی کر دی اور بڑے بیگ پلاسٹک میں لپیٹنے کے نرخ چار سوروپے سے جبکہ چھوٹے بیگ کے نرخ دو سو روپے فی بیگ سے کم کر کے تمام سائز کے بیگز کیلئے یکساں طور پر پچاس روپے فی بیگ کر دیئے گئے۔ مذکورہ نرخ تمام ایئرپورٹس پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مسافروں پر لاگو ہونگے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…