جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں 18.3 فیصد خاندان سنگین غذائی قلت کا شکار ہیں، اسٹیٹ بینک

datetime 16  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(آن لائن)اسٹیٹ بینک آ ف پا کستا ن نے کہا ہے کہ پاکستان میں 18.3 فیصد خاندان سنگین غذائی قلت کا شکار ہیں۔معاشی حالات پر اپنی سہ ماہی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں غذائی قلت کے مسئلے پر خصوصہ روشنی ڈالی۔بلوچستان میں تقریباً 30 فیصد گھرانے فاقے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری جانب گلگت بلتستان میں 80 فیصد گھرانے غذا کے حوالے سے خوشحال ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں یہ شرح

70 فیصد ہے۔خوفناک بات یہ ہے کہ ملک کے 36.9 فیصد غذائی قلت کا شکار گھرانوں میں سے 18.3 فیصد کو سنگین غذائی قلت کا سامنا ہے۔صرف 63.1 فیصد ملک کے گھرانے غذا کے حوالے سے خوشحال ہیں۔در حقیقت وزارت صحت اور یونیسیف نیشنل نیوٹریشنل سروے 2018 کے مطابق پاکستان گندم پیدا کرنے والا دنیا کا 8واں، چاول پیدا کرنے والا دنیا کا 10واں، گنے پیدا کرنے والا دنیا کا 5واں اور دودھ پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک ہے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ایک تہائی آبادی غربت کی سطح سے نیچے زنندگی گزار رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ ملک میں 5 کروڑ افراد اپنی آمدنی کے حساب سے ضروریات زندگی سے محروم ہیں جن میں سے کئی افراد دیہاتی علاقوں میں رہتے ہیں جہاں غربت کی شرح 30.7 فیصد ہے۔آبادی کے تیزی سے بڑھنے اور نامناسب پانی اور ماحولیاتی صورتحال غذائی قلت کے حوالے سے تشویش آئندہ 2 سے 3 دہائی میں مزید بڑھے گی۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ’تخمینے کے مطابق غذائی قلت اور اس سے ہونے والے اثرات پر ہر سال ملک کی جی ڈی پی کا 3 فیصد (7.6 ارب ڈالر) خرچ ہوتا ہے‘۔1497 ڈالر فی فرد آمدنی کے ساتھ پاکستان اب بھی نامناسب نشونما، آئرن، کیلشیئم وٹامن اے وغیرہ کی کمی اور صاف پانی کے فقدان جیسے مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔’غذائی مصنوعات جیسے گوشت، مچھلی، دودھ، سبزی اور پھلوں کے فی فرد کھانے کے حساب سے پاکستان ترقی یافتہ ممالک سے 6 سے 10 گنا پیچھے ہے‘۔اس سے بھی زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ مل میں 5 سال سے کم عمر کے آدھے سے زائد بچوں کا قد چھوٹا ان کی عمر کے حساب سے چھوٹا ہے اور دس میں سے قد کے لحاظ سے وزن کی کمی کا شکار ہے۔خیال رہے کہ پاکستان گلوبل ہنگر انڈیکس پر 119 ممالک میں سے 106 نمبر پر آتا ہے جسے سنگین نوعیت کا غذائی قلت کا سامنا کرنے والا ملک بتایا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…