جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پھر شدید مندی،سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے،انڈیکس متعدد نفسیاتی حدوں سے گر گیا

datetime 8  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکواتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 34100،34000،33900اور33800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 81ارب75کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت16.21فیصدزائد جبکہ77.45فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے توانائی، سیمنٹ، بینکنگ، فوڈ، کیمیکل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے بعد  پیرکوکاروبارکا آغازمثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای10034230پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم مقامی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور وفاقی بجٹ میں تحفظات کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور مارکیٹ میں خریداری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 33691پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھرمارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی33700کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس447.34پوائنٹس کمی سے33742.68پوائنٹس پر بندہوا۔پیرکو مجموعی طور پر306کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے49کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،237کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 81ارب75کروڑ38لاکھ15ہزار442روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر68کھرب28ارب48کروڑ86لاکھ85ہزار384روپے ہوگئی۔

پیرکومجموعی طور پر5کروڑ95لاکھ55ہزار500شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت83لاکھ10ہزار470شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے سائیفرفیبرکس کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت48.00روپے اضافے سے1045.00روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت25.00روپے اضافے سے600.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی سائیفرٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت69.95روپے کمی سے1340.00روپے اورباٹاپاک کے

حصص کی قیمت25.00روپے کمی سے1325.00روپے ہوگئی۔پیرکوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 74لاکھ45ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت19پیسے کمی سے4.01روپے اورمیپل لیف کی سرگرمیاں 44لاکھ شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت62پیسے کمی سے23.27روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس218.24پوائنٹس کمی سے15906.46پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس920.29پوائنٹس کمی سے53421.34پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس296.16پوائنٹس کمی سے24736.62پوائنٹس پربندہوا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…