کراچی(این این آئی)شہرِ قائد میں چمڑے کے تاجروں نے نان فائلرز سے کھالیں نہ خریدنے کا اعلان کر دیا، ٹینرز کا کہنا ہے کہ فائلرز اور رجسٹرڈ بیوپاریوں سے کھالیں خریدی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ٹینرز نے اعلان کیا ہے کہ صرف فائلرز سے کھالیں خریدی جائیں گی، عید قرباں پر بھی نان فائلرز سے کھالوں کی خریداری نہیں کریں گے۔تاہم چمڑے کے تاجروں کایہ بھی کہناتھاکہ اگر حکومتی
فیصلے میں لچک ہوئی تو عید قرباں پر نان فائلرز سے کھالیں خریدیں گے۔ٹینرز نے کہا ہے کہ زیرو ریٹنگ ختم کر کے صنعت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، پیداوار کا 95 فی صد تک برآمد کرنے والوں پر زیرو ریٹنگ ختم کر دی گئی۔آل پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہاکہ 5 فی صد کے لیے 95 فی صد کو دائو پر لگا دیا گیا ہے، بر وقت اقدامات نہ کیے گئے تو عید قرباں پر لاکھوں کا نقصان ہوگا۔