بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدیدمندی،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے، انڈیکس متعدد نفسیاتی حدوں سے گر گیا

datetime 4  جولائی  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تین روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی  اورکے ایس ای100انڈیکس34800،34700اور34600کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے55ارب9کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت14.23فیصدکم جبکہ75.78فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،سیمنٹ،فوڈزاور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس35269پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 34467پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 34500کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس325.93پوائنٹس کمی سے35570.62پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کو مجموعی طور پر318کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے61کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،241کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 55ارب9کروڑ98لاکھ5ہزار240روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر69کھرب60ارب87کروڑ91لاکھ63ہزار867روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر11کروڑ18لاکھ59ہزار60شیئرزکاکاروبارہوا،

جوبدھ کی نسبت1کروڑ85لاکھ70ہزار880شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈز کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت275.00روپے اضافے سے5775.00روپے اورسائفرفیبرکس کے حصص کی قیمت44.75روپے اضافے سے950.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت58.98روپے کمی سے1341.02روپے اورایبٹ لیبارٹریزکے حصص کی قیمت22.17روپے کمی سے446.83روپے ہوگئی۔

جمعرات کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 89لاکھ79ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت16پیسے کمی سے4.29روپے اورٹی آرجی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں 82لاکھ43ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت1.03روپے کمی سے17.16روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس172.24پوائنٹس کمی سے16338.82پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس928.98پوائنٹس کمی سے55122.07پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس199.60پوائنٹس کمی سے25216.21پوائنٹس پربندہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…