پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں اربوں کااضافہ،متعدد نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں 

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی35000اور35100کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 28ارب10کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت20.68فیصدکم جبکہ54.31فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔

جمعہ کو مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہواتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،ٹیلی کام، توانائی،سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مارکیٹ میں تیزی کے اثرات نمایاں رہے اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس کی35200کی حد بھی بحال ہوگئی تاہم فروخت کے دباؤکے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤکا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس129.34پوائنٹس اضافے سے35125.25 پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کو مجموعی طور پر313کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے122کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،170کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 28ارب 10کروڑ31لاکھ33ہزار310روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب63ارب57کروڑ93لاکھ71ہزار197روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر12کروڑ93لاکھ5ہزار810شیئرز کاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت3کروڑ37لاکھ22ہزار880شیئرززائد ہیں۔

قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت266.00روپے اضافے سے5665.00 روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت148.00روپے اضافے سے6848.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی سیمنزپاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت27.00روپے کمی سے593.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت25.00روپے کمی سے2075.00روپے ہوگئی۔

جمعہ کوسمٹ بینک کی سرگرمیاں 1کروڑ91لاکھ54ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت.3پیسے کمی سے.66روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں 1کروڑ58لاکھ91ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت.2پیسے کمی سے.79روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس86.04پوائنٹس اضافے سے16631.77پوائنٹس،کے ایم آئی30 انڈیکس482.71پوائنٹس اضافے سے56706.21پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس101.94پوائنٹس اضافے سے25622.70پوائنٹس پربندہوا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…