مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری، گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کتنے فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ؟ اعداد وشمار جاری

21  جون‬‮  2019

کراچی(این این آئی)مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری، گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.31فیصد جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.59 فیصد اضافہ ریکار ڈ کیا گیا۔پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 14 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سگریٹ، چینی، لہسن، گندم، آٹا، روٹی سادہ، پیاز، دال مونگ، دال ماش، خوردنی تیل، گڑ، بیف، مٹن، باسمتی چاول، اری چاول، آلو، ویجی ٹیبل گھی، سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔زندہ مرغی، کیلے، ٹماٹر، انڈے، ایل پی

جی، دال مسور، چنے کی دال، سرخ مرچ، سمیت 8اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل، گیس نرخ، بجلی کے نرخ، چائے، مسٹرڈ آئل، ملک پاڈر، نمک، تازہ دودھ، دھی، صابن، سمیت 25 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں 800 تا 12000آمدنی، 12000 تا 18000آمدنی، 18000تا 35000تک اور35000روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.44، 0.36 ،0.28 اور 0.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…