اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کا امکان پیدا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈالرکی قیمت میںاضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیا جس کی وجہ سے پاکستان میں پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میںفی لٹر 5سے 7روپے تک کا
اضافہ ہو سکتا ہے ۔ ڈالر کے مہنگا ہونے سے امریکی خام تیل کی قیمت میں 2ڈالر اضافے سے 56ڈالر 65سینٹس جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2ڈالر اضافے سے 64ڈالر 52سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے جس کی بنا پر خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کا اثر پاکستان کی پیٹرول منڈی پر پڑے گا اور 5سے 7روپے اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔