مجھے تم سے لیموں جتنی محبت ہے ، مصر میں لیموں ناپید

10  جون‬‮  2019

قاہرہ(این این آئی)مصر میں لیموں کا استعمال بہت زیادہ ہے۔ لیموں سے اس قوم کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مصر میں نوجوان لڑکے، لڑکیوں سے کہا کرتے ہیں کہ مجھے تم سے لیموں جتنا پیار ہے۔مگر اب مصر میں غیر معمولی طور پر لیموں کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور مقامی مارکیٹ میں لیموں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیموں کا ایک تھیلا جو عام طور پر 30، 40 پاونڈ میں فروخت ہوتا تھا، اب ایک سو پاونڈ میں ملنے لگا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ لیموں کی قیمت کا سن کر لگا کہ

میری جیب کو نچوڑا جا رہا ہے۔ٹوئٹر پر مصری صارفین نے لیموں کے بحران پر تبصرے کرتے ہوئے لطیفہ بازی شروع کردی۔ ایک صارف نے لیموں کے بحران سے تاجروں کی چاندی کا تاثر دینے کے لئے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں مقامی لباس میں ملبوس ایک تاجر مہنگا کتا لے کر جا رہا ہے۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا لیموں کے تاجروں کا آج کل یہ حال ہے،مصری وزارت زراعت کے تحت کام کرنے والے ریسرچ سینٹر کے سربراہ محمد عبد السلام نے ٹوئٹر پر کہا کہ لیموں کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس بحران کی وجہ خراب موسم تھا جس کی وجہ سے اچھی فصل نہ ہوسکی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…