لاہور(این این آئی)پاکستان انٹرپرنیورزفورم کے سیکرٹری اطلاعات زاہد بخاری نے وفاقی حکومت کی طرف سے وزارت تجارت اور نیشنل ٹیرف کمیشن کے حکام کے علاوہ نئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں ملکی برآمدات کو فروغ دینے اور ایکسپورٹ اورئٹیڈ انڈسٹری کی سہولت کیلئے 5سالہ نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت خام مال کی درآمد سے متعلقہ تیار کردہ نئی ٹیرف لائنز کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے جس کے تحت خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی کی شرح میں
کمی کی جائے گی ۔3سالہ نئی تجارتی پالیسی مالی سال کے بجٹ کے بعد پیش کی جائے گی جبکہ 5سالہ ٹیرف پالیسی میں تیار تمام ٹیرف لائنز پر مرحلہ وا ر عملد درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔زاہد بخاری نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے مثبت اقدامات اور خصوصی مراعات ازحد ضروری ہے برآمدات میں اضافہ سے ہی ملک معاشی طور پر مستحکم اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی ۔