منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا

datetime 13  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عید الفظر پر نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بکنگ کی تاریخ کا اعلان کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے لیے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بکنگ کی

تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق صارفین کو نئے نوٹ بیس سے اکتیس مئی تک جاری کیے جائیں گے جس کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز انیس مئی سے کیا جائے گا۔ صارفین کو دس کے تین ، پچاس اور سو کی ایک ایم گڈی جاری جائے گی ۔صارفین کو نوٹوں کے حصول کے لیے 8877 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر، اسپیس ،منتخب برانچ کا آئی ٹڈی نمبر بھیجنا ہوگا۔ ای برانچز کے آئی ڈی نمبرز اسٹیٹ بینک اور نجی بینکوں کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک موبائل نمبر سے صرف ایک ہی شناختی کارڈ کا نمبر بھیجا جا سکتا ہے جبکہ ایک شناختی کارڈ پر ایک مرتبہ ہی نوٹ جاری کیے جائیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک بھر میں نئے نوٹ مختلف بینکوں کے 142شہروں 1700شاخوں پر دستیاب ہونگے۔ نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10 روپے کی 3 گڈیاں، 50 اور 100 روپے کی ایک ایک گڈی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…