کراچی(این این آئی )ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2020 تک بینکوں اور مالیاتی اداروں سے قرضہ کی سہولت سے استفادہ کرنے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی تعداد 5لاکھ تک بڑھائی جا ئیگی۔ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مالیات کے شعبہ سے اس وقت ایک لاکھ 80ہزار 704ایس ایم ایز مستفید ہو رہے ہیں۔ایس ایم ایز کا شعبہ کسی بھی
ملک کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت جو نہ صرف روزگار کی فراہمی بلکہ برآمدات کے فروغ میں اہم کردار کا حامل شعبہ ہے۔ ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق سال 2020 تک مالیات کے شعبہ سے قرضہ کی سہولت سے استفادہ کرنے والے ایس ایم ایز کی تعداد کو 5لاکھ تک بڑھایا جائیگا تاکہ مالیاتی مسائل کے خاتمہ کے بعد ایس ایم ایز کے شعبہ کی کارکردگی میں بہتری لائی جاسکے۔