کراچی(این این آئی)بینک کھاتوں سے زکواۃ کٹوتی آج(منگل)ہو گی، اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک عوام کے لئے بند رہیں گے۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے زکواۃ نصاب کے اعلان کے بعد اب اسٹیٹ بینک نے بھی اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آج تمام بینک کھاتوں سے زکواۃ کٹوتی ہو گی یہی وجہ ہے کہ بینک7 مئی
کو عوام کے لئے بند رہیں گے۔رواں برس زکواۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد یعنی 5 ہزار 217 روپے زائد ہے، بینکوں میں سیونگ اکائونٹس سے رقم پر زکو کٹوتی کی جائے گی جبکہ کرنٹ اور پینشن اکائونٹس زکواۃ کٹوتی سے مستثی ہوں گے۔ بینکوں میں کھاتوں سے زکواۃ کٹوتی یکم رمضان المبارک کو ہو گی۔