بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اٹلس ہونڈا کا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 2 ماہ کے دوران دوسری بار اضافہ کردیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا نے موٹرسائیکلوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 400 سے 2 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے،کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی ڈی 70، سی ڈی ڈریم اور پرائڈر کی قیمتوں میں 400 روپے کا اضافہ کیا گیا۔اس نئے اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت

70 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 70 ہزار 900 روپے، سی ڈی ڈریم کی قیمت 74 ہزار 500 سے بڑھ کر 74 ہزار 900 روپے، جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت 96 ہزار 500 سے بڑھ کر 96 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ہونڈا سی جی 125، سی جی 125 ایس، سی جی 125 ایس اسپیشل ایڈیشن، سی بی 125 ایف اور سی بی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمتوں میں ڈیڑھ ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اب سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 500 روپے، سی جی 125 ایس کی قیمت ایک لاکھ 35 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 36 ہزا روپے، سی جی 125 ایس اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 36 ہزار 400 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 37 ہزار 900 روپے، سی بی 125 ایف کی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 61 ہزار 500 روپے جبکہ سی بی 125 ایف اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 62 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 63 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔سی بی 150 ایف کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 91 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 93 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اس سے قبل اٹلس ہونڈا نے یکم مارچ کو مختلف ماڈلز کی قیمت میں 600 سے 2 ہزار روپے اضافہ کیا تھا جس کی وجہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ قرار دیا گیا تھا۔اٹلس ہونڈا کی جانب سے 90 فیصد سے زائد لوکلائزیشن کے دعوے کے باجود 2018 میں کم از کم 6 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…