جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چین کیساتھ نئے آزادہ تجارتی معاہدے سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے فی الفور موثر پالیسی مرتب کی جائے‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

datetime 27  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے چین کیساتھ نئے ایف ٹی اے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فی الفور موثر پالیسی ترتیب دینے کی ضرورت ہے ،پاکستانی سفارتخانے کو معاہدے کی فہرست میں موجود مصنوعات کی طلب ،مختلف ممالک سے درآمد اور خصوصاً

قیمتوں کے حوالے سے مکمل سٹڈی کر کے رپورٹ فراہم کرنے کا پابند بنایا جائے ، اس معاہدے میں کچھ کام نجی شعبے کو بھی کرنا ہوں گے لیکن اس کیلئے حکومت پلیٹ فارم مہیا کرکے معاونت کرے ۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین اعجاز الرحمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، ریاض احمد، سعید خان ،اکبر ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ نئے معاہدے میں کارپٹ مصنوعات بھی شامل ہیں جس سے ہماری انڈسٹری کی برآمدات کو بھی فروغ حاصل ہوگا ۔ اعجاز الرحمان نے کہا کہ اگر پاکستان نئے تجارتی معاہدے سے بھرپور استفادہ نہیں کر سکتا تو اس کی کاغذکے ٹکڑے سے زیادہ اہمیت نہیں ہو گی ۔ حکومت کو چاہیے کہ اس حوالے بلا تاخیر عملی اقدامات کئے جائیں اور تمام ایسوسی ایشنزاور اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کر کے اس پر تجاویز حاصل کر کے موثر پالیسی تشکیل دی جائے ۔ معاہدے کی کامیابی میں چین میں قائم پاکستانی سفارتخانے کا کلیدی کردار ہوگا جو مارکیٹنگ کیلئے نمائشوں کا اہتمام کرے ،فہرست میں شامل مصنوعات کی چین میں طلب ،مختلف ممالک سے درآمد اورخصوصاً قیمتوں کے موازنے کے حوالے سے سٹڈی کر کے رپورٹ فراہم کرے جس سے پالیسی ترتیب دینے میں آسانی ہو گی ۔حکومت چین کی مارکیٹ سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے پیداواری لاگت میںکمی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے ۔فہرست میں موجود مصنوعات کے مینو فیکچررز کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے اور انہیں ٹاسک سونپے جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ چین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں کچھ کام نجی شعبے کو بھی کرنا ہوں گے لیکن اس کیلئے حکومت پلیٹ فارم اور معاونت فراہم کرے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…