اسلام آباد(سی پی پی )ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 1.9 ملین کی ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہے جبکہ 30 اپریل 2018 تک گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 2 ملین سے بڑھنے کی توقع ہے۔ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس سال 2017 کے دوران 1.84 ملین ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔گزشتہ سال متعارف کرائی گئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت 78 ہزار کے
قریب ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے اور توقع ہے کہ رواں مالی سال کے لئے اگر حکومت نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم متعارف کروائی ہے تو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع ہو سکتی ہے جس کے نتیجہ میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تاریخ میں توسیع ہو سکتی ہے جس کے نتیجہ میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد ریکارڈ سطح تک بڑھ جانے کاامکان ہے۔