اسلام آباد(این این آئی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16کروڑ93لاکھ ڈالر کی کمی سے 17ارب22کروڑ83لاکھ ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق5اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے ودران زرمبادلہ کے ذخائرمیں 16کروڑ93لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ذخائر کی مالیت17ارب39کروڑ76لاکھ ڈالر سے گھٹ کر17ارب 22کروڑ83لاکھ ڈالر ہوگئی۔مرکزی بینک کے
ذخائر22کروڑایک لاکھ ڈالر کی کمی سے10ارب49کروڑ20لاکھ ڈالر سے گھٹ کر10ارب 27کروڑ19لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ اس کے برعکس کمرشل بینکوں کے ذخائرمیں5کروڑ8لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر6ارب 95کروڑ64لاکھ ڈالرہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے باعث گزشتہ ہفتہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ۔