پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

عالمی بینک کی پاکستانی معیشت پر رپورٹ پر معاشی ترقی میں اضافہ کیلئے اقدامات کیے جائیں : زاہد بخاری

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان انٹرپرنیورزفورم کے سیکرٹری اطلاعات زاہد بخار ی نے عالمی بینک کی پاکستان کی معیشت پر جاری رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اگلے سال پاکستان کی شرح نمو 2.7تک سکڑنے کا خدشہ ہے جبکہ رواں مالی سال میں شرح نمو 3.4فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی پاکستانی معیشت پر رپورٹ پر معاشی ترقی میں اضافہ کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔عالمی بینک اور اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بنک اور بین الاقوامی اداروں ایک مہم کے ذریعے پاکستانی معیشت پر منفی ر پورٹس جاری کررہے ہیں تاکہ پاکستان ان سے متاثر ہوکر آئی ایم ایف سے ان کی شرائط پر قرضے حاصل کرلے۔انہوں نے معاشی خودانحصاری کی پالیسی کو اپناتے ہوئے اخراجات پر کنٹرول ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جائے آئی ایم ایف سے قرضوں کی بجائے معاشی ترقی میں اضافہ کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔کیونکہ آج تک آئی ایم ایف سے قرضوں کے عوض عوام اور ملک کبھی بھی خوشحال نہیں ہوا۔بلکہ عوام پر اربوں روپے کے قرضوں کے اضافوں کے ساتھ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جاتارہا ہے ۔زاہد بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضوں کے لیے عوام پر پٹرول، بجلی ، گیس مہنگی کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں کا بوجھ بڑھایا جارہا ہے حکومتی اقدامات کے باعث ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔اانہوں نے کہا کہ حکومت معاشی استحکاما ت کے لیے ملکی برآمدات ،غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اضافہ کیلئے اقدامات کرتے ہوئے اور صنعتی شعبہ کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کرے تاکہ صنعتی شعبہ ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرے تجارتی خسارہ میں کمی اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے حکومت کو غیر ملکی اداروں سے نجات مل جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…