کراچی( آن لائن )پاکستان سٹاک ایکس چینج 547 پوائنٹس کی کمی کے بعد 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی، سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 37 ہزار کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا۔بتایا گیا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 547 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 37 ہزار کی سطح بھی برقرار نہ
رکھ سکا او ر 36 ہزار 974 پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جو گزشتہ6 ماہ کے دوران ٹریڈنگ کی کم ترین سطح ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان اور بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں منفی رجحان کے سبب سرمایہ کاری میں حالیہ گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے، حکومت جب تک مستحکم معاشی پالیسی نہیں اپناتی، موجودہ رجحان برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔