بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

قومی ایئر لائن کی باکمال انتظامیہ کا لاجواب کارنامہ، کرایوں میں تبد یلی کر دی گئی

datetime 8  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) قومی ایئرلائن نے اپنے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے کرایوں میں نمایاں تبدیلی کردی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں نمایاں ردو بدل کر دیا گیا ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے لیے کرایہ 9ہزار سے لے کر 36ہزار تک وصول کیا جائے گا۔پی آئی اے کی جانب سے مکمل تفصیلات تیار کر کے سول ایوی ایشن اتھارٹی

کو جاری کر دیں گئیں، نئے کرایوں اور قوانین کو یکم اپریل 2019 سے نافذ کیا گیا ہے۔پی آئی اے نے اندرون ملک مسافروں کے لئے 20 کلو کے زائد بیگج کا کرایہ 5000 روپے کر دیا، پرواز کی روانگی سے قبل ٹکٹ ریفنڈ پر2500 اور پرواز کے جانے کے بعد ریفنڈ میں 4000 روپے رائج کر دیئے گئے۔پی آئی اے نے نئے قوانین کے ساتھ ساتھ اندرون ملک کے لیے اکانومی میں 10 درجات ایگزیکٹو اکانومی میں 3اور بزنس کے 4 درجات متعارف کروا دیئے، 5 سال سے زئد عمر والے بچوں کا پورا کرایہ وصول کیا جائے گا۔اضافی سامان پر مہنگے چارجز اور نئے قوانین کے باعث قومی ائر لائن کے ریونیو میں کمی کا خدشہ ہے، اندرون ملک کے مسافروں کی سفری سہولیات میں نئے قوانین کے اندارج کے بعد مسافروں کو زائد کرایوں کا سامان رہے گا۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ فیو ل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باعث چارجز فکس کئے گئے ہیں، کرایوں کے ساتھ مسافروں کے لئے نئے قوانین بھی ایئر لائن کے مفاد میں مرتب کر کے سول ایوی ایشن کو ارسال کئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…