اسلام آباد (این این آئی)درجہ حرارت میں اضافے کے باعث آبی ذخائر میں بہتری آگئی۔ ارسا ذرائع کے مطابق دو بڑے ڈیموں میں آبی ذخائر کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو نے لگی ،تربیلا میں پانچ اور منگلا ڈیم کی سطح میں سات فٹ اضافہ ہوگیا ، ارسا ترجمان کے مطابق گذشتہ پانچ روز کے دوران دریاؤں کے بہاؤ میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ارسا ترجمان کے مطابق آبی ذخائر
چھ لاکھ ستاون ہزار سے بڑھ کر پونے نو لاکھ تک پہنچ گئے ۔ ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1400 فٹ تک پہنچ گئی ۔ ترجمان کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1117 فٹ تک پہنچ گئی ۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ پانچ روز کے دوران دریائے کابل کے بہاؤ میں ایک سو دس فیصد اضافہ ہوا ، ترجمان کے مطابق دریائے کابل میں بہاؤ 46 ہزار کیوسک ہوگیا۔