اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

گزشتہ ایک ہفتے میں روپے کے مقابلے میں ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں مجموعی طورپر کتنا اضافہ ہوا؟ تشویشناک انکشافات

datetime 6  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں رواں ہفتے کے اختتام تک سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں بھا اوپر کی طرف گئے اور پاکستانی تاریخ میں قیمت بلند ترین سطح تک پہنچی۔تفصیلات کے مطابق سونے کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق عالمی بازار میں کاروباری ہفتے کے پانچ روز میں سونے کی قیمت میں 4 ڈالرز کی قیمت ہوئی جس کے بعد ریٹ 1288 ڈالر فی اونس تک پہنچا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گرنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں منفی اثرات نظر آئے اور رواں ہفتے کے دوران سونا مجموعی طور پر فی تولہ 1050 روپے مہنگا ہوا۔ایک ہفتے کے دوران

فی تولہ سونے کی قیمت بلند ترین سطح 72 ہزار 200 روپے تک پہنچی جبکہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر قیمت 71 ہزار 600 روپے پر بند ہوئی۔ایک ہفتے کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت 900 روپے زیادہ ہوئی جس کے بعد بھا 60 ہزار 485 روپے سے بڑھ کر 61 ہزار 385 پر بند ہوئے۔ ہفتہ وار مارکیٹ بند ہونے تک فی تولہ سونے کی قیمت 71 ہزار 600 اور 10 گرام 61 ہزار 385 تک پہنچی۔کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 41 پیسے مہنگا ہوکر 141 روپے 30 پیسے تک پہنچا، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 143 روپے تک پہنچی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…