کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے ،کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کواتارچڑھاؤ کے بعدتیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 37500کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں61ارب77کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت20.19فیصدکم جبکہ48.58فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فروخت کے دباؤ پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغازمنفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37307پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی جانب سے ویڈیولنک کے زریعے خطاب اور حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشن کی جانب سے فوڈز،ٹیلی کام،توانائی،بینکنگ،سیمت اور دیگرسیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کے مندی کے اثرات زائل ہوگئے ٹریڈنگ کے دورن ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس37592پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس میں نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس5.69پوائنٹس اضافے سے37521.18پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر319کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے155کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،148کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں61ارب77کروڑ91لاکھ17ہزار686ر
جمعہ کومجموعی طور پر10کروڑ17لاکھ39ہزار920شیئرزکا
اورموری بریوری کے حصص کی قیمت13.00روپے کمی سے782.00روپے ہوگئی ۔جمعہ کوانٹرلوپ لمیٹ کی سرگرمیاں1کروڑ43لاکھ21ہزار500شی