پٹرول ،ڈیزل ، بجلی ،ایل پی جی ،دالوں اور چاول کے بعد آٹا بھی مہنگاکرنے کی تیاریاں،20کلو تھیلے کی قیمت کتنی بڑھائی جارہی ہے؟غریب عوام کوایک اور جھٹکا لگ گیا

4  اپریل‬‮  2019

لاہور ( این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے کے اضافے کا عندیہ دیدیا، قیمت میں اضافہ کے لئے ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس سوموار کو طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی آٹے کی قیمت میں اضافے کی تیاری کر لی ہے ۔ اس حوالے سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کرنے جا رہے ہیں کیونکہ فلور ملیں گوداموں سے گندم اٹھاتی ہیں اور پھر آٹے کی صورت میں دکانوں پر پہنچاتی ہیں جس کے باعث اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ماضی میں بھی ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا لیکن اب آٹے کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا گیا ہے جس میں قیمت میں اضافے کی حتمی منظوری دی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے پٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی ،یوٹیلٹی سٹورز پر دالوں اور چاولوں کی قیمتوں  میں بھی اضافہ کردیاگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…