کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38600کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 30ارب71کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت4.22فیصدزائد جبکہ53.96فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کامنفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 38483پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں اضافے کے باعث غیرملکی سرمایہ کارمارکیٹ میں سرگرم نظرآئے اورفوڈز،بینکنگ ،توانائی سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر خریداری کی ، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس38729پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیا۔ڈالرکی بڑھتی ہوئی قیمت کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور نئی سرمایہ کاری سے گریز کیاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس96.39پوائنٹس اضافے سے38649.34پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر328کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے177کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،129کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں30ارب71کروڑ39لاکھ98ہزار680ر
جس کے حصص کی قیمت159.79روپے اضافے سے7191.80روپے اور باٹاپاک کے حصص کی قیمت45.92روپے اضافے سے1698.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک سروسزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت47.50روپے کمی سے902.50روپے اورجوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت10.00روپے کمی سے390.00روپے ہوگئی ۔جمعہ کویونٹی فوڈز کی سرگرمیاں2کروڑ52لاکھ70ہزار500شی